IBNURDU

عوامی ترجمان

تازہ ترین

اتوار، 24 اکتوبر، 2021

سکھر: سکھر میں سرد ہواؤں کی آمد، موسم سرما کا بگل بج گیا، سردی میں اضافہ کے سبب گرم کپڑوں کی دکانیں سج گئیں

سکھر میں سرد ہواؤں کی آمد، موسم سرما کا بگل بج گیا، سردی میں اضافہ کے سبب گرم کپڑوں کی دکانیں سج گئیں

یہ بھی پڑہیں: سکھر: خورشید شاہ کے پورے خاندان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا مگر انہیں جھکا یا اور ڈرایا نہ جاسکا، مولانا نور احمد قاسمی

سکھر(رپورٹر) تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی سرد ہواؤں نے موسم سرما کی آمد کا بگل بجانا شروع کردیا ہے، سردی میں اضافے کیساتھ ہی گرم کپڑوں کی فروخت کیلئے دور دراز سے آنے والے لوگوں نے شہر کے مختلف علاقوں گھنٹہ گھر، مینارہ روڈ، غریب آباد، بیراج روڈ و دیگر مقامات کے فٹ پاتھوں پر لنڈا بازار اور گرم کپڑون کے اسٹال سجانا شروع کردیئے ہیں سکھر میں سردی کی آمد سے قبل ہی گرم کپڑوں کی مانگ میں بے پناہ اضافہ دیکھائی دے رہا ہے ویہی دکانداروں نے بھی ان کے ریٹ میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے شہر کی دکانوں پر گرم ملبوسات کی قیمتوں میں اضافہ دیکھ کر شہریوں کی بڑی تعداد جن میں مرد خواتین سمیت بچوں نے لنڈے بازار (امریکن بازار) بھی کہا جاتا ہے کا رخ کرنا شروع کر دیا ہے تاکہ مناسب قیمتوں میں گرم ملبوسات اور جوتے خرید ے جا سکے لنڈا بازار (امریکن بازار) میں خریداری کیلئے آنے والے شہریوں کو کہنا ہے شہرکی مارکیٹوں میں گرم کپڑوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہے اس لئے لنڈے بازار کا رخ کر رہے ہیں تاکہ مناسب قیمتوں میں گرم کپڑے خرید سکیں ۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

thank you for your interest. plz let us know how can we help you