سکھر(رپورٹر) پاکستان سنی تحریک صوبہ سندھ کے صدر مولانا نور احمد قاسمی نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی ضمانت پر ان کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے نیب کے ساتھ مل کر خورشید شاہ کو دوسال قید میں رکھ کر سیاسی انتقام کا نشانہ تو بنایا اورخورشید شاہ کے پورے خاندان کو بھی سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا مگر انہیں جھکا یا اور ڈرایا نہ جاسکا،
سید خورشید احمد شاہ کی سکھر اور ملک کیلئے پیش کردہ خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے، کرپشن کے جعلی مقدمات کی آڑ میں خورشید شاہ کو دراصل جمہوریت سے وفا کی سزا دی گئی ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ کی ضمانت منظور ی اور رہائی کے بعد ان سے ملاقات کے بعد زرائع ابلاغ کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے اس موقع پر ان کے ہمراہ پی ایس ٹی ضلع سکھر کے رہنما محمد رضوان قادری ودیگر رہنما بھی موجود تھے ،
پاکستان سنی تحریک صوبہ سندھ کے صدر مولانا نور احمد قاسمی نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے عدالتی فیصلے کا بھی خیر مقدم کرتے ہوئے عدالت عالیہ سے اظہار تشکر کیا گیا، اس موقع پر مذکورہ رہنماﺅں کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ کی ضمانت منظور ہونا حق و سچ کی فتح ہے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
thank you for your interest. plz let us know how can we help you