IBNURDU

عوامی ترجمان

تازہ ترین

ہفتہ، 6 نومبر، 2021

سکھر: سکھر سمیت اندرون سندھ میں ہندوبرادری دیوالی کا تہورا جوش و خروش کے ساتھ منایہ جا رہا ہے، ملک کی سلامتی و وخوشحالی سمیت وبائی امراض کے خاتمے کیلئے دعا، سیکورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات

سکھر(رپورٹر) سکھر سمیت اندرون سندھ میں ہندوبرادری دیوالی کا تہورا جوش و خروش کے ساتھ منانے میں مصروف، مندروں میں خصوصی پوجا پاٹ کا اہتمام، رنگ برنگی کپڑے پہن کر ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے مرد خواتین اور بچوں سمیت پی پی رہنماؤں ودیگر کی مندر آمد، اقلیتی برادری نے پوجا پاٹ کے بعد پٹاخے جلا کر تہوار کی خوشیاں منائی، ملک کی سلامتی و وخوشحالی سمیت وبائی امراض کے خاتمے کیلئے دعا، سیکورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات ، 

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح سکھر اور اندرون سندھ میں بھی دیوالی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے سکھر کے علاقے کٹی بازار میں قدیمی و تاریخی اقلیتی برادری کی مذہبی عبادت گاہ نا پر دربار مندر میں نہایت مذہبی عقیدت کیساتھ آغاز ہوا ،مندر میں خصوصی پوجا پاٹ کے موقع پر پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام سمیت وبائی امراض کے خاتمے کے لیے بھی پراتھنا کی گئی جبکہ دیوالی تقریب میں پی پی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ، معاون خصوصی وزیر اعلی سندھ سابق مئیر سکھر ارسلان اسلام شیخ، ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں ودیگر رہنما اقلیتی برادری کی خوشییوں میں شامل ہوئے 


مندر پہنچنے پر اقلیتی برادری کی جانب سے شاندار آتش بازی کی گئی اورانکا والہانہ استقبال کیا گیا، پی پی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ، معاون خصوصی وزیر اعلی سندھ سابق مئیر سکھر ارسلان اسلام شیخ نے مندر میں چادر چڑھائی اور دیا جلایا اس موقع پر پوج ہندو پنچائت دھرم شالہ کے رہنما و دیگر شریک تھے جوش و خروش میں مصروف مرد وخواتین کا کہنا تھا کہ دیوالی کا تہوار ان کے لیے بہت بڑی معنیٰ رکھتا ہے یہ تہوار ہمارے مذہب میں شری رام چندر کی جانب سے سیتا ماں کو راون کی قید سے نجات دلانے کی خوشی میں منایا جاتا ہے، 


شری رام چندر نے ہمیں ہمیشہ حق و سچ کا ساتھ دینے کی تلقین کی ہے ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستانی ہیں اور ہمارے لیے سب سے پہلے پا کستان ہے اور جو پاکستان کا دشمن ہے وہ ہمارا دشمن ہے اور ہم بھی اس ملک وقوم کا حصہ ہیں اور اس کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں واضع رہے کہ سکھر انتظامیہ کی جانب سے دیوالی کے موقع پر مندروں کے اندر اور باہر پولیس و رینجرز کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

thank you for your interest. plz let us know how can we help you