IBNURDU

عوامی ترجمان

تازہ ترین

ہفتہ، 6 نومبر، 2021

سکھر: ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور کرپشن میں اضافے سے ثابت ہو گیا ہے کہ موجود ہ حکومت نااہل ہے، اصلاح الدین شیخ

سکھر(رپورٹر) جناح ویلفیئر ایسوسی ایشن سکھر کے صدر اصلاح الدین شیخ نے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور کرپشن میں اضافے سے ثابت ہو گیا ہے کہ موجود ہ حکومت نااہل ہے، 


آج ملک کی غریب عوام دو وقت کی روٹی کو بھی ترس رہی ہے اور بیورو کریٹس، سیاستدان اور کرپٹ افسران عیاشیوں کی زندگی گذار رہے ہیں نااہل حکمرانوں نے پیٹرولیم مصنوعات اور اشیاء خورد نوش کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ کرکے منہ سے نوالہ اور ادویات کی قیمتوں میں دو سو فیصد اضافہ کر کے عوام سے طبی سہولیات بھی چھین لی ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مقامی ہال میں منعقد اجلاس کے دوران شرکاء اجلاس سے خطاب کے دوران کیا اجلاس میں طارق خان، توصیف احمد قریشی، مسعود شیخ، رئیس خان، جنید قریشی، بلال خان، سرور احمد، مزمل، ریاض الدین شیخ و دیگر موجود تھے، شرکاءاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جناح ویلفیئر ایسوسی ایشن سکھر کے صدر اصلاح الدین شیخ کا مزید کہنا تھا کہ اگر حکومت ملک کوقرضوں سے بچانے کیلئے اتنا ہی سنجیدہ ہے تو پہلے ملک کا قرضہ اتارنے کیلئے کرپشن میں ملوث بیورو کریٹس، کرپٹ افسران، سیاستدانوں کی مراعات ختم کریں اور ان کی تنخواہیں عام مزدور جتنی کریں، انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے کرپشن کے خاتمے کیلئے جو اعلانات کئے تھے انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ان اعلانات کے بعد وہ کرپٹ افسران، بیورو کریٹس اور سیاستدانوں سے ایک ڈھیلا بھی وصول نہیں کر سکی ہے، ملک کو تباہی سے بچانے اور قرضہ اتارنے کیلئے کرپشن میں ملوث افراد کی جائیدادیں ضبط کر کے نیلام کی جائے اور نیلامی سے ہونی والی آمدن ملک کا قرضہ اتارنے کیلئے قومی خزانے میں جمع کرائی جائے، 

یہ بھی پڑہیں:۔۔۔۔

سکھر: سکھر سمیت اندرون سندھ میں ہندوبرادری دیوالی کا تہورا جوش و خروش کے ساتھ منایہ جا رہا ہے، ملک کی سلامتی و وخوشحالی سمیت وبائی امراض کے خاتمے کیلئے دعا، سیکورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات

سکھر: سید سید فرخ شاہ کو رہا نہ کیا گیا تو احتجاجی دائرہ بڑھاتے ہوئے کارکنان خودسوزی کرنے پر مجبور ہو جائینگے، پی پی رہنما اور کارکنان

کوئٹہ: ثابت ہوا عمر تعلیم میں کبھی رکاوٹ نہیں بن سکتی، 80 سالہ بزرگ نے بلوچستان یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی ڈگری حاصل کرلی

اصلاح الدین کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے عوام کو ریلیف فراہمی کیلئے سوائے دلاسون کے کچھ نہیں آج ملک میں مہنگائی اور بے روزگار ی کی شرح میں بے تحاشہ اضافہ ہو گیا ہے، پیٹرولیم مصنوعات، ادویات، اشیاء خوردنوش کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں لیکن نا اہل حکمران عوام کی مشکلات دور کرنے کے بجائے ان میں روز بروز اضافہ کر کے دوہرے عذاب کی زندگی بسر کرنے پر مجبور کر رہے ہیں جو کسی صورت درست اقدام نہیں ہے وفاقی حکومت کو اپنے عوام دشمن فیصلوں پر نظر ثانی کرنے کی اشد ضرورت ہے، اگر حکومت نے عوام کو ریلیف فراہمی کیلئے سنجیدگی سے نہیں سوچا تو عوام سڑکوں پر ہوگی اور حکمرانوں کو منہ چھپانے کی جگہ بھی نصیب نہیں ہوگی، انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان و دیگر بالا حکام سے ملک میں بڑھتی ہوئی کرپشن اور مہنگائی کا نوٹس لیکر عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کی پرزور اپیل کی ہے ۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

thank you for your interest. plz let us know how can we help you