IBNURDU

عوامی ترجمان

تازہ ترین

پیر، 1 نومبر، 2021

سکھر: جے یو آئی رہنما ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس کی سماعت 4 نومبر تک ملتوی، قاتلوں کو سزا دلانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، مولانا ناصر محمود سومرو

جے یو آئی رہنما ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس کی سماعت 4 نومبر تک ملتوی، قاتلوں کو سزا دلانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، مولانا ناصر محمود سومرو


تفصیلات کے مطابق جے یو آئی رہنما ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس  کی انسداد دہشتگری کی عدالت میں سماعت جج آنند رام کے جیل کورٹ میں ہوئی سماعت پر مدعی مولانا ناصر محمود، وکیل اطہر عباس اور دیگر پیش ہوئے جبکہ سماعت پر ملزمان کے وکلاء پیش نہ ہونے پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ملزمان کے وکلاء کو پیش ہونے کیلئے نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا، سرکاری گواہان اور پولیس کے بیان بھی ریکارڈ ہو نہ سکے عدالت نے سماعت 4 نومبر تک ملتوی کردی بعد ازیں کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا ناصر محمود سومرو  نے کہا کے علامہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو کو سکھر کی ایک مسجد میں نماز کی ادائیگی کے دوران قتل کیا گیا تھا، ملزمان کے وکلاء جان بوجھ کر سماعت پر پیش نہیں ہو رہے، کیس کیلئےگزشتہ آٹھ سالوں سے ہم ہر سماعت پر پیش ہو رہے ہیں، ہم قاتلوں کو سزا دلانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

thank you for your interest. plz let us know how can we help you