روہڑی(رپورٹر) ڈی ایس ریلوے سکھر شعیب عادل نے کہا ہے کہ ریلوے کو پرائیوٹائیزیشن میں لے جانے کی ذمہ دار محکمہ میں موجود کالی بھیڑیں ہیں جو محکمے کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہیں اور ان کی کرپشن کی وجہ سے محکمہ آج خسارے میں ہے
روہڑی: روہڑی میں جیولر کی دکان کی چھت توڑ کر نامعلوم چور طلاعی زیورات اور نقدی چراکر فرار ہوگئے
روہڑی: ڈی ایس سکھر نے سکھر کے بعد روہڑی کی ریلوے کالونیوں میں صفائی کے ناقص انتظامات کا نوٹس لے لیا
تفصیلات کے مطابق سکھرمیں ریلوے کے گارڈ اور پریم یونین کے ڈویژنل صدر زاہد جاوید کی ریٹائرمنٹ پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس شعیب عادل نے مزید کہا کہ ریلوے کو منافع بخش ادارہ بنانے کے لیے مائینڈ سیٹ کو تبدیل کرنا ہوگا بلکہ اضافی کارکردگی (ایکسٹرا مائیل ) دکھانا ہوگی اس کے بغیرمحکمے کی ترقی ممکن نہیں ان کا کہنا تھا کہ مسافر ہمارے لیے قابل عزت اور قابل تحریم ہیں اور ہمیں ٹرین میں سفر کے دوران مسافروں کو وی آئی پی پروٹوکول دینا ہوگا کیونکہ جب مسافر ریلوے کی کمائی کا ذریعہ ہیں اور جس دن ہمارے ملازمین خصوصی طور پر ریلوے گارڈز، ٹی سی آر، بکنگ کلرکس کا مائینڈ سیٹ تبدیل ہوگا اس دن ریلوے تبدیل ہوجائیگا ان کا کہنا تھا کہ ملازمین کو مسافروں سے خوش اخلاقی سے پیش آنے پر کوئی رقم نہیں لگتی ان کے بولے گئے دو میٹھے الفاظ ریلوے کو اس کے پرانے دور میں واپس لائیںگے ان کا کہنا تھا کہ ٹرین میں ڈیوٹی دینے والے گاڑڈز کو پتہ ہونا چاہیے کہ ٹرین میں سفر کرنے والے مسافروں کو کیا مشکلات درپیش آرہی ہیں اسے ان کو حل کرنا چاہیے ڈی ایس یا ڈی سی او کے فون کا انتطار نہیں کرنا چاہیئے کیونکہ جب ایک مسافررقم خرچ کرکے ہماری ٹرینوں میں سفر کررہاہے تو اسے سہولیات فراہم کرنا ہمارا فرض بنتاہے ہمیں اس چیز کا احساس کرنا چاہیئے مسافروں کو وی آئی پی پروٹوکول دینا چاہیئے ان کا کہنا تھا کہ ہراچھے اقدام کی دوسرے لوگ بھی تقلید کرتے ہیں جس کی مثال ہے کہ ہم نے سکھر ڈویژن میں آپریشنل اسٹاف کے اسمارٹ فونز استمعال کرنے پر پابندی لگائی تو ہیڈکوارٹرنے اس کو سراہتے ہوئے دیگر ڈویژنز میں بھی اس کی تقلید کے احکامات جاری کیے اور آج ریلوے کے تمام ڈویژنز میں اس پر عمل ہورہا ہے ہم چاہتے ہیں کہ سکھر ڈویژن ملک کے دیگر ڈویژنز کے مقابلے میں نہ صرف کارکردگی بلکہ خوش اخلاقی کے حوالے سے بھی سرفہرست ہو اس موقع پر انہوں نے ریٹائرہونے والے گارڈ زاہد جاوید کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ ایک ملازم جب اپنی سروس پوری کرکے ریٹائر کرتا ہے اور اس کے اعزاز میں اس طرح کی شاندار الودعی تقریب منعقد کی جاتی ہے تو یہ اس کی خدمات کا اعتراف ہوتا ہے تقریب سے ریلوے پریم یونین کے مرکزی جنرل سیکریٹری خیرمحمد تنیو، گاڑڈ زاہد جاوید ودیگرنے بھی الودعی تقریب سے خظاب کیا
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
thank you for your interest. plz let us know how can we help you