IBNURDU

عوامی ترجمان

تازہ ترین

پیر، 1 نومبر، 2021

سکھر: انتظامیہ اور منتخب نمائندگان کی مجرمانہ غفلت و لاپرواہی، تجارتی مراکز کے بعد رہائشی کالونیوں سمیت شاہراؤں پر بھی صفائی کے ناقص انتظامات، مہلک بیماریاں پھیلنے لگی

انتظامیہ اور منتخب نمائندگان کی مجرمانہ غفلت و لاپرواہی، تجارتی مراکز کے بعد رہائشی کالونیوں سمیت شاہراؤں پر بھی صفائی کے ناقص انتظامات، مہلک بیماریاں پھیلنے لگی، شہریوں و علاقہ مکینوں کو پریشانی کا سامنا، سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر، بالاحکام سے نوٹس لیکر سہولیات فراہمی کا مطالبہ 

یہ بھی پڑہیں:۔۔۔۔۔۔۔ 

سکھر: ریلوے کو پرائیوٹائیزیشن میں لے جانے کی ذمہ دار محکمہ میں موجود کالی بھیڑیں ہیں، جو محکمے کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہیں اور ان کی کرپشن کی وجہ سے محکمہ آج خسارے میں ہے، شعیب عادل

سکھر: جے یو آئی رہنما ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس کی سماعت 4 نومبر تک ملتوی، قاتلوں کو سزا دلانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، مولانا ناصر محمود سومرو

روہڑی: روہڑی میں جیولر کی دکان کی چھت توڑ کر نامعلوم چور طلاعی زیورات اور نقدی چراکر فرار ہوگئے

تفصیلات کے مطابق سکھر کے منتخب نمائندگان اور سکھر انتظامیہ سمیت متعلقہ محکموں کی مجرمانہ غفلت اور مسلسل لاپرواہی کے باعث سکھر شہر میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کے باعث جگہ جگہ گندگی کے پڑے ڈھیروں نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، شہر کے تجارتی و کاروباری مرکزکے بعد اب مصروف ترین شاہراؤں پر بھی جمع گندگی کے ڈھیروں سے اٹھنے والی تعفن کی وجہ سے وبائی امراض و بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بھی کافی حد تک بڑھتا جارہا ہے علاقہ مکینوں سمیت وہاں سے گذرے والے شہریوں کو بھی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ شکایات کے باوجود انتظامیہ اور متعلقہ محکموں سمیت صفائی کے عملے کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے صفائی کا عملہ سیاسی اور سرکاری افسران کے بنگلوں پر ڈیوٹیاں بجا رہا ہے لیکن عوامی شکایت کے باوجود شہر میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے کوئی موئثر اقدام نہیں کئے جارہے ہیں سکھر کے شہریوں، سماجی حلقوں سمیت متاثرہ علاقوں کے مکینوں نے صوبائی وزیر بلدیات ،کمشنر سکھر ،میونسپل کمشنر سکھر سمیت دیگر بالا حکام سے نوٹس لیکر شہریوں کو بنیادی و بلدیاتی سہولیات فراہمی کا پرزور مطالبہ کیا ہے ۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

thank you for your interest. plz let us know how can we help you