IBNURDU

عوامی ترجمان

تازہ ترین

ہفتہ، 2 اکتوبر، 2021

روہڑی:  ڈی ایس افس سکھر میں مسافروں کو سفری سھولیات کی فراہمی اور ٹرین اپریشن سیفٹی پر سیمینار منعقد کیا گیا


روہڑی(نمائندہ آئی بی این) ڈی ایس ریلوے سکھر شعیب عادل کی زیرصدارت سیمینار کمیٹی روم ڈی ایس افس سکھر میں مسافروں کو سفری سھولیات کی فراہمی اور ٹرین اپریشن سیفٹی پراہم سیمینار منعقد ہوا سیمینارمیں ڈی ایس ریلوے سکھرشعیب عادل نے ٹرین سیفٹی کے ساتھ مسافروں کو سفری سھولیات کی فراہمی پربھی زوردیااوراس سلسلے کی پہلی کڑی کااغازکردیا گیا ہےجس میں سکھر ایکسپریس میں اے سی سلیپر کے مسافروں کو مطالعہ کے لٸے رساٸل و جراٸد کی فراہمی کا اغازہے جو کے معززمسافروں سے سفر کے اختتام پران سے شکریہ کے ساتھ واپس لے لٸے جاینگے کا افتتاح بھی کیااس موقع پرڈی ایس ریلوے سکھر شعیب عادل،ڈپٹی ڈویزنل سپریٹینڈنٹ محمد ثقلین،رضوان جاوید چیمہ، ڈویزنل کمرشل افیسرحمید اللہ لاشاری،ڈویزنل ٹرانسپورٹیشن افیسر سجاد احمد واگھو،اسسٹنٹ کمرشل/ٹرانسپورٹیشن افیسرزرشد مہیسر،سلمان خالداور دیگرافسران موجود تھے۔ڈی ایس سکھر شعیب عادل کا کہنا تھا کہ انکا مقصد مسافروں میں کتابی مطالعہ کے رجحان میں اضافہ کرنااورکتابی مطالعہ کا شعوربحال کرنا ہے۔ڈی ایس ریلوے سکھر شعیب عادل کا مڈید کہنا تھا کہ سفری سھولیات کی دوسری کڑی میں سکھرایکسپریس میں کچن کی فراہمی تاکہ دوران سفرمسافرں کو تازہ اورمعیاری اشیاے خورد و نوش فراہم ہو انکا مزید کہنا تھا کہ تیسرے مرحلے میں پاکستان ریلوے سکھرڈویژن سکھر ایکسپریس میں ایک لاٸبریری قاٸم کریگی جس میں مسافروں کے مطالعے کے لٸے رساٸل،جراٸد اورکتب شامل ہونگی۔ڈی ایس ریلوے سکھرشعیب عادل نے اس بات کا عزم کیا کہ وہ جلد ہی سکھر سے چلنے والی سکھر ایکسپریس کو پاکستان ریلوے کی تاریخ کی پہلی ماڈل ٹرین بناٸنگے ڈی ایس سکھر شعیب عادل نے ڈویژن کے تمام اسٹیشن ماسٹراوراسٹیشن سپریٹینڈنٹ روہڑی کو سختی سے ہدایت کی ہے دفتر معلومات کے عملے ، ٹکٹ چیکنگ،کواپنارویہ بھتر کرنے اور مسافروں سے خوش اخلاقی سے پیش انے کا پابند کریں۔ڈی ایس سکھرشعیب عادل نے مزید ہدایات دیتے ہوٸے کہاں کے وینڈنگ اسٹالز،ریسٹورنٹ اورڈاٸننگ کارمیں صفاٸی،کھانے کے معیاراوراسٹاف کے روٸے میں کسی قسم کی کوٸی کوتاہی برداشت نہیں کی جاٸیگی اورشکایت کی صورت میں متعلقہ عملہ اوراسٹیشن ماسٹر/اسٹیشن سپریٹینڈنٹ زمیدارہوگا۔ڈی ایس ریلوے سکھر شعیب عادل نے اپنے تمام معزز مسافروں سے درخواست کی کہ سروس کے معیار کو بہتر بنانے کے لٸے پاکستان ریلوے کے عملہ سے ہرممکن تعاون کریں اور اپنی مثبت راٸے سے اگاہ کریں۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

thank you for your interest. plz let us know how can we help you