روہڑی(رپورٹر) سابق قائد حزب اختلاف پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ کی زائد اثاثہ جات کیس میں سپریم کورٹ کے احکامات پرایک کروڑروپے کے مچکلے جمع کروانے کے بعد سینیٹرل جیل سے رہا ہونے کی خوشی میں استقبال کے لیے ریلی نکال سینٹرل جیل کے باہر پہنچ گئے پیپلزپارٹی رہنماہادی بخش جاگیرانی، عاظم خان جاگیرانی، ذیشان بھٹو، محمد علی جسکانی ودیگرکی قیادت میں ریلی نکالی سید خورشید احمد شاہ کے حق اور عمران خان کے خلاف سخت نعرے بازی کی ریلی کے شرکاء نے سید خورشید احمد شاہ کی تصاویریں ہاتھوں میں اٹھارکھی تھیں
پیپلزپارٹی رہنما ہادی بخش جاگیرانی، عاظم خان جاگیرانی، ذیشان بھٹو، محمد علی جسکانی نے کہا کہ نیب سید خورشید احمد شاہ کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کرسکا ہےعوام کے حقو ق کی آواز بلند کرنے کی پاداش میں انہیں سیاسی انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا گیا سید خورشید احمد شاہ کی ضمانت پررہائی حق اورسچ کی فتح ہے انشااللہ سید خورشید احمد شاہ اور انکے خاندان کے افراد عدالتوں سے باعزت بری ہونگے بعدازاں ریلی کے شرکاء سید خورشید احمد شاہ کے استقبال کے لیے سینیٹرل جیل سکھر کے لیے روانہ ہوگئے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
thank you for your interest. plz let us know how can we help you