IBNURDU

عوامی ترجمان

تازہ ترین

بدھ، 3 نومبر، 2021

سکھر: سکھر سول اسپتال میں انتظامیہ کی بے حسی، ادویات پڑے پڑے ایکسپائر ہوگئیں، انتظامیہ نے ایکسپائر شدہ ادویات کچرے کے ڈھیر پر پھینک دی

سکھر سول اسپتال میں انتظامیہ کی بے حسی، ادویات پڑے پڑے ایکسپائر ہوگئیں، سندھ حکومت کو لاکھوں روپے نقصان، انتظامیہ نے ایکسپائر شدہ ادویات کچرے کے ڈھیر پر پھینک دی 

تفصیلات کے مطابق سکھر قائم  اضلاع کا سب سے بڑا سول اسپتال کی انتظامیہ کے خلاف مریضوں کی جانب سے ادویات سمیت دیگر سہولیات فراہم نہ کرنے کی شکایات اب سچی ثابت ہونے لگی ہیں 

یہ بھی پڑہیں: واشنگٹن: شمالی امریکہ کے نیو میکسیکو میں قدیم تریں انسانی قدموں کے نشان دریافت۔۔۔

یہ بھی پڑہیں: واشنگٹن: گولڈ میڈل اور 10 ملین سوئڈش کرونر ($14۔1) کے ساتھ آنے والا با وقار نوبل ایوارٖڈ طب کے دو آمریکی سائنس دانوں کے نام۔

یہ بھی پڑہیں: سکھر: سکھر سول اسپتال کے ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر تسلیم اختر خمیسانی کا سکھر سے تبادلہ کردیا گیا ہے

سول اسپتال انتظامیہ کی نااہلی اور بے حسی سندھ حکومت کو بھی لاکھوں روپے کا نقصان پہنچانے لگی ہے اسپتال انتظامیہ کی جانب سے مریضوں کو نہ دی جانے والی ادویات اب اسٹور میں رکھے رکھے ایکپسائرہوگئی ہیں اور اسپتال انتظامیہ کی جانب سے اب ان ادویات کو کچرے کے ڈھیر میں پھینکا جارہاہے گذشتہ شب اسپتال انتظامیہ کی جانب سے لاکھوں روپے مالیت کی پیٹ کے درد کی دوا نیوٹریزن سیرپ کی سیکڑوں بوتلیں کچراکنڈی میں پھینک دی گئیں ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ وہ ادویات ہیں جو اسپتال انتظامیہ نے چند ماہ قبل مہنگے داموں خریدی تھیں اور تحقیقات ہونےکے ڈر سے ان کو ضایع کرنے کےلیے رات کی تارہکی میں ان کو کچرے کے ڈھیر میں پھینک دیا۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

thank you for your interest. plz let us know how can we help you