IBNURDU

عوامی ترجمان

تازہ ترین

بدھ، 3 نومبر، 2021

سکھر: سکھرانتظامیہ کی غفلت سے تفریحی پارک اجڑنے لگے، لب مہران سمیت دیگر پارکوں میں جاری ترقیاتی کام مکمل نہ ہوسکے

سکھرانتظامیہ کی غفلت سے تفریحی پارک اجڑنے لگے، لب مہران سمیت دیگر پارکوں میں جاری ترقیاتی کام مکمل نہ ہوسکے ، ناقص انتظامات کے سبب لوگ آنے سے گریزاں، تفریحی سہولیات فراہم کرنے کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں،شہریوں کا مطالبہ 


تفصیلات کے مطابق سکھر میں ضلعی انتظامیہ کی غفلت اور منتخب نمائندوں کی عدم توجہی کے باعث سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر میں قائم تفریحی پارک اجڑنے لگے 

یہ بھی پڑہیں: واشنگٹن: شمالی امریکہ کے نیو میکسیکو میں قدیم تریں انسانی قدموں کے نشان دریافت۔۔۔

یہ بھی پڑہیں: واشنگٹن: گولڈ میڈل اور 10 ملین سوئڈش کرونر ($14۔1) کے ساتھ آنے والا با وقار نوبل ایوارٖڈ طب کے دو آمریکی سائنس دانوں کے نام۔

یہ بھی پڑہیں: سکھر: انتظامیہ اور منتخب نمائندگان کی مجرمانہ غفلت و لاپرواہی، تجارتی مراکز کے بعد رہائشی کالونیوں سمیت شاہراؤں پر بھی صفائی کے ناقص انتظامات، مہلک بیماریاں پھیلنے لگی

محمد بن قاسم پارک، لب مہران اور لطیف پارک سمیت دیگر علاقوں میں خطیر رقم سے ازسرنو تعمیرات و بچوں کے جھولوں سمیت چار دیواری بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار دیکھائی دیتی ہے جبکہ تفریحی مقامات پر ناقص انتظامات کے سبب گندگی کے ڈھیربھی انتظامیہ کی کارکردگی کا ثبوت پیش کررہے ہیں چند ماہ قبل دریائے سندھ کے کنارے لب مہران میں قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن کرکے تجاوزات تو ختم کردی گئی تھیں لیکن افسوس لب مہران کی ناتو تزئین و آرائش مکمل ہوسکی ہے بلکہ ہٹائے جانے والے جھولے و دیگر سامان بھی کوڑے میں تبدیل ہو رہا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ سندھ کے تیسرے بڑے شہر میں لوگوں کو تفریح مہیا کرنے کیلئے بنائے جانے والے مقامات کی سورتحال انتہائی خراب ہے جس کے باعث لوگوں نے ان مقامات کا رخ کرنا چھوڑ دیا ہے اور وہ اپنی فیملی کے ہمراہ شہر سے باہر قائم تفریحی مقامات کی طرف جانے پر مجبور ہیں ،انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کو تفریحی سہولیات کی فراہمی کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں ۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

thank you for your interest. plz let us know how can we help you