روہڑی(رپورٹر) شہرکے اہم کاروباری علاقے شاہی بازار میں جیولر کی دکان کی چھت توڑ کر نامعلوم چور طلاعی زیورات اور نقدی چراکر فرار ہوگئے چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے بعد دکانداروں اور شہریوں میں خوف وہراس روکتھام کا مطالبہ
روہڑی: ڈی ایس سکھر نے سکھر کے بعد روہڑی کی ریلوے کالونیوں میں صفائی کے ناقص انتظامات کا نوٹس لے لیا
سکھر: آئی بی اے ٹیسٹ امیدوار اساتذہ اپنے مطالبات کے حق میں سراپا احتجاج
تفصیلات کے مطابق روہڑی کے اہم کاروباری علاقے شاہی بازار حبیب بینک کے قریب جیولر حاجی محمد نسیم راجپوت کی دکان کی چھت اور دروازے کا کنڈہ کاٹ کر نامعلوم چور رات کی تاریکی میں شاپ سے ڈھائی تولہ طلاعی زیورات آدھ کلو چاندی اور ڈیڑھ لاکھ روپے کی نقدی چراکر فرار ہوگئے حاجی محمد نسیم راجپوت کے مطابق 5 لاکھ روپے سے زائد کی چوری ہوئی ہے روہڑی تھانے پر چوری کی واردات کی اطلاع دے دی ہے دوسری جانب جیولرکی دکان سے چوری کے بعد علاقائی دکانداروں اور شہریوں میں خوف وہراس پایا جاتا ہے اور انہوں نے ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں اور ایس ایچ او روہڑی ثناء اللہ کھونھارو سے چوری کی وارداتوں کی روکتھام کا مطالبہ کیا ہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
thank you for your interest. plz let us know how can we help you