روہڑی(رپورٹر) ڈی ایس سکھر نے سکھر کے بعد روہڑی کی ریلوے کالونیوں میں صفائی کے ناقص انتظامات کا نوٹس لے لیا ہنگامی بنیادوں پر روہڑی اسٹیشن سمیت نیویارڈ کالونی، لوکوشیڈ کالونی سمیت دیگر علاقوں میں صفائی ستھرائی کے احکامات جاری صفائی عملہ کی دوڑیں لگ گئیں صفائی کے انتظامات سنبھالنے کے لئے افسران بھی کالونیوں میں پہنچ گئے بیشتر علاقوں سے خودروجھاڑیاں بھی کاٹ دی گئی ریلوے کالونیوں کے داخلی راستوں اور ریلوے اسٹیشن کو چمکا دیا گیا کالونی مکینوں اور ریلوے ملازمین نے ڈی ایس کے اقدام کو سراہا زبردست خراج تحسین پیش کیا
سکھر: آئی بی اے ٹیسٹ امیدوار اساتذہ اپنے مطالبات کے حق میں سراپا احتجاج
تفصیلات کے مطابق ریلوے ملازمین کی شکایات پر ڈویثرنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے سکھرڈویثرن شعیب عادل نے سکھرکے بعد روہڑی کی ریلوے کالونیوں میں صفائی کے ناقص انتظامات کا نوٹس لے لیا صفائی عملہ کو ہنگامی بنیادوں پر ریلوے اسٹیشن روہڑی، نیویارڈ کالونی، گارڈ کالونی، لوکوشیڈ کالونی سمیت دیگر ریلوے ملازمین کے رہائشی علاقوں اور دفاتر کے اطراف ہنگامی بنیادوں پر صفائی کی ہدایات جاری کردی
ڈی ایس ریلوے سکھر شعیب عادل کی جانب سے صفائی ستھرائی کے احکامات کے بعد صفائی عملہ اور متعلقہ ذمہ دار افسران کی دوڑیں لگ گئی اور صفائی عملہ نے روہڑی اسٹیشن کے داخلی راستوں پلیٹ فارم اور اسٹیشن کے ریلوے ٹریک سمیت گارڈ کالونی، ریسٹ ہاؤس، ڈنگا ٹکری، کبھڑ مسجد کالونی، نیویارڈ کالونی، لوکوشیڈ کالونی، لوکو شیڈ ورکشاپ، ریلوے تھانہ روڈ سمیت درجنوں دیگر علاقوں میں صفائی ستھرائی کی گئی اور بیشتر علاقوں میں لگی خودروجھاڑیاں بھی کاٹ دی گئی ریلوے کالونیوں کے داخلی راستوں اور ریلوے اسٹیشن کو چمکا دیا گیا بعض مقامات پر ریلوے افسران نے بھی پہنچ کر صفائی کام کی نگرانی کی کالونی مکینوں اور ریلوے ملازمین نے ڈی ایس کے اقدام کو سراہا زبردست خراج تحسین پیش کیا
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
thank you for your interest. plz let us know how can we help you