روہڑی(رپورٹر) ملک کے دیگرشہروں خصوصاً سندھ بھر کی طرح روہڑی میں بھی سندھ کے ثقافتی دن کے موقع پر یوم ثقافت نہایت جوش و خروش کیساتھ منایا گیا اس حوالے سے روہڑی اور اسکے گرد نواح کی مختلف سیا سی و سماجی تنظیموں کی جانب سے ریلیاں نکالی گئی ریلیوں کے شرکاء نے کندھوں پر سندھی اجرک اور سر پر سندھی ٹوپیاں پہن رکھی تھیں اور شرکاء ریلی سندھی گیتوں اور ڈھول کی تھاپ پر والہانہ رقص کرتے ہوئے سندھ سے اپنی محبت کا اظہار کیا، ریلیوں میں شریک چھوٹے بچوں اور بچیوں نے بھی سندھی لباس پہنے ٹوپی اجرک اوڑھے شرکت کی اور اپنی خوشی کا اظہار کیا، شرکاء ریلی نے سندھی ٹوپی و اجرک پہن رکھے تھے جبکہ ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جئے سندھ جئے سندھ وارا جئین کے نعروں سے گونج اٹھی اس موقع پر شرکا ءریلی کا کہنا تھا کہ آج کا دن عید سے کم نہیں ہے سندھ ثقافت کادن منانے کا مقصد دنیا کو سندھی ثقافت سے روشناس کرانا اور اپنی نوجوان نسل میں اس کے حوالے سے شعور اجا گر کرنا ہے کہ جو قومیں اپنی ثقافت کو بھول جا تی ہیں وہ زندہ نہیں رہتیں انہیں اپنی ثقافت کو نہیں بھولنا چاہیئے۔ جبکہ روہڑی انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے
اتوار، 5 دسمبر، 2021
Home
پاکستان
روہڑی: ملک کے دیگرشہروں خصوصاً سندھ بھر کی طرح روہڑی میں بھی سندھ کے ثقافتی دن کے موقع پر یوم ثقافت نہایت جوش و خروش کیساتھ منایا جا رہا ہے
روہڑی: ملک کے دیگرشہروں خصوصاً سندھ بھر کی طرح روہڑی میں بھی سندھ کے ثقافتی دن کے موقع پر یوم ثقافت نہایت جوش و خروش کیساتھ منایا جا رہا ہے
Tags
پاکستان#
Share This
About ibnurdu
پاکستان
Tags:
پاکستان
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
انڈس براڈکاسٹنگ نیٹ ورک- (آئی بی این) دنیا بھر میں تازہ ترین خبریں اور معلومات فراہم کرتا ہے، آئی بی این کا مقصد اپنے سامعین کو تفریح اور دنیا بھر کے تازہ ترین واقعات سے آگاہ رکھنا ہے۔
ہمارے پروگراموں میں ہمارے سامعین کے لیے تعلیم، تحقیق، تربیت، سیاسی امور، موسیقی اور تفریح ، طرز زندگی، ثقافت اور تاریخ، لائیو ایونٹس، کھیل اور بہت کچھ شامل ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
thank you for your interest. plz let us know how can we help you