سکھر (رپورٹر) سید خورشید شاہ کی رہائی ، سرکاری افسران و ٹھیکیداروں میں کھلبلی مچ گئی، شہر میں گذشتہ کئی سالوں سے بند ترقیاتی کاموں کا آغاز ہوگیا، قریشی گوٹھ تا نمائش پرانہ سکھر تک روڈ کی مرمت کا کام شروع ،شہریوں میں خوشی کی لہر ،
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ کی رہائی کے بعد سکھر کے مختلف سرکاری محکموں کے افسران و ٹھیکیداروں میں کھلبلی مچ گئی ہے شہر میں گذشتہ کئی سالوں سے بند ترقیاتی کاموں کا اچانک آغاز ہوگیا گذشتہ روز گولیمار ،سائیٹ ایریا ،قریشی گوٹھ تا نمائش پرانہ سکھر تک روڈ کی مرمت کا کام شروع کردیا گیا ہے علاقے میں اچانک ترقیاتی کام شروع ہونے پر علاقہ مکینوں سمیت شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور خورشید شاہ کی رہائی کو خوش آئند قرار دیا جارہا ہے واضع رہے کہ قریشی گوٹھ تا پرانہ سکھر ڈبل روڈ ،فراہمی و نکاسی آب کا پراجیکٹ بھی پی پی کے مرکزی رہنما سید خورشید کی کاوشوں سے منظور ہوا تھا اور گذشتہ چار سالوں سے یہ پراجیکٹ مسلسل تاخیر کا شکار تھا ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
thank you for your interest. plz let us know how can we help you