سکھر(رپورٹر) سکھرمیں صوبائی وزیر کی کھلی کچہری، ایریگیشن ملازمین کا احتجاج، سرکٹ ہائوس میں گھسنے کی کوشش ،پولیس نے روک لیا، بلاول بھٹو کے احکامات کے باوجود ہمارے مسائل حل نہیں کیے جارہے ہیں، مظاہرین
تفصیلات کے مطابق سکھرکے سرکٹ ہائوس میں صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ کی جاری کھلی کچہری کے دوران محکمہ ایریگیشن کے سیکڑوں ملازمین نے سرکٹ ہائوس کے باہر سیکریٹری ایریگیشن و دیگر حکام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی مظاہرین نے احتجاج کے دوران سرکٹ ہائوس میں گھسنے کی کوشش مگر پولیس نے انہیں روک لیا اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمارے تمام مطالبات جائز ہیں جن کے حل کے لیے ہم نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے ان کے دورہ گھوٹکی کے دوران ملاقات کی تھی جس کے دوران انہوں نے ہمارے مسائل اور مطالبات پر چیف سیکریٹری سندھ اور سیکریٹری ایریگیشن کو انہیں حل کرنے کی ہدایات کی تھیں مگر افسوس ہے کہ اس وقت تک ان پر کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے ان کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے مطالبات پر پیش رفت نہ کی گئی تو ہم اپنے احتجاج کا دائرہ کار بڑھا دیں گے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
thank you for your interest. plz let us know how can we help you