سکھر(رپورٹر) سندھ کے وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے کہاہےکہ شاہ لطیف بھٹائی کے بارے میں کچھ بھی غلط کہنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا تاہم اگر میرے کسی بیان سے ان کے عقیدتمندوں اور مریدین کی دل آزاری ہوئی ہے تو ان سے معذرت کرتاہوں
سکھر سرکٹ ہاؤس میں کھلی کچہری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ جس میری تقریر کو متنازعہ بنایا جارہا ہے وہ ریکارڈ پر موجود ہے اس میں میں نے یہ کہا تھا کہ کیسے ایک عام انسان وقت کے حکمرانوں سے لڑ سکتا ہے میرے ان الفاظ کو ایک اخبار نے غلط انداز میں شایع کیا اور کچھ دوست جن کو میری ہر بات غلط لگتی ہے انہوں نے اسے غلط انداز میں پیش کیا شاہ لطیف بھٹائی کا میں خود عقیدت مند ہوں اور وہ میرے فکری امام ہیں اور جتنا کام ہم نے شاہ لطیف کی شاعری پر کیا اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا ہم تو شاہ لطیف کی شاعری کو عالمی ورثے میں شامل کرانا چاہتے ہیں صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سندھ کےاسکولز میں تدریسی کتب کی کمی کو پورا کرنے کےلیے سندھ ٹیکسٹ بورڈ کو ہدایات دے دی گئی ہیں کورونا کی وجہ سے صرف سندھ میں نہیں پوری دنیا میں تعلیم متاثر ہوئی ہے
کورونا کی وجہ سے سندھ ٹیکسٹ بورڈ نے کم کتابیں چھاپی تھیں جس کی وجہ سے کمی کا سامنا کرنا پڑا ان کا کہنا تھا کہ اساتذہ کی بھرتی کے لیے ہر مضمون میں پنتالیس فیصد مارکس کی شرط ختم کردی ہے اس شرط کے پیچھے سندھ میں سائنس ،حساب اور انگریزی مضامین پڑھانے والے اساتذہ کی کمی کو دور کرنے کا مقصد پہچاننا تھا کیونکہ اس وقت سندھ میں سائنس پڑھانے والے دس فیصد اساتذہ بھی نہیں ہیں اور اس بات کا اعتراف میں پہلے بھی کرچکاہوں ان کا کہنا تھا کہ اس وقت سندھ میں بیالیس ہزار اسکولز اور ان کی بلڈنگز موجود ہیں سروے کے دوران سات ہزار ایسے اسکولز نکلے ہیں جن کو وڈیروں نے اوطاقوں میں تبدیل کررکھا ہے اور جہاں پر بچے نہیں ہیں اس لیے سات ہزار ایسے اسکولوں کو بند کیا جائے گا تاکہ ان پرآنے والے اخراجات بچاکر سندھ کی تعلیم کی بہتری پر خرچ کیے جاسکیں
یہ بھی پڑہیں: سکھر: نصرت بھٹو یونیورسٹی سکھر کے اساتذہ اور طلبہ کی بیگم نصرت بھٹو کے مزار پر حاضری
ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں ڈیکسز کی خریداری کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے اس پر مزید بات نہیں کرسکتا تاہم ہم پالیسی لارہے ہیں کہ یہ ڈیکسز ڈسٹرکٹ پروکیومنٹ کمیٹیاں بنا کر اضلاع کی سطح پر خریدی جائیں اس سے حکومت کا ان پرٹرانسپورٹیشن کے حوالے سے آنے والے اخراجات بھی بچ سکیں گے ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں اساتذہ کی بھرتی یونین کونسل سطح پر کی جائے گی اور یوسیز سطح پر اسکول کھولے جائیں گے ہمیں سنتالیس ہزار بھرتیاں کرنا ہے اس میں فی الحال اضافہ نہیں کرسکتے تعلیمی بورڈ کے ملازمین کے مسائل کے حوالے سے ان کے وزیر سے بات کروں گا ان کا کہنا تھا کہ اگرکسی کے پاس یہ شکایت ہے کہ اسکول ٹیچر کی جگہ کوئی اور نوکری کررہا ہے تو وہ پیش کرے اس پر بلا تاخیر ایکشن لیا جائے کھپرو میں ایسی شکایت پر کاروائی کی گئی ہے
یہ بھی پڑہیں: روہڑی: روہڑی کی ہونہار طالبہ نے کل پاکستان مقابلہ نعت خوانی میں دویم پوزیشن حاصل کرل
ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو اور وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایات پر لوگوں کے مسائل ان کے گھروں کی دہلیز پر حل کرنے کے لیے سندھ بھر میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جارہا ہے یہاں پر مختلف محکموں کے حوالے سے جو مسائل پیش کیے گئے وہ وزیر اعلی سندھ کو پیش کریں گے اور جو فوری حل طلب مسائل ہیں ان پر ڈی سی سکھر کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں تاہم میرے محکمے کے حوالے سے جو مسائل پیش کیے گئے ہیں ان کو میں حل کروں گا قبل ازیں کھلی کچہری کے دوران انہوں نے لوگوں کے مسائل سنے کھلی کچہری کے دوران لوگوں نے صفائی ستھرائی، بجلی، گیس ،پولیس، روینیو اور دیگر محکموں سے متعلق شکایات کے انبار لگا دیئے کھلی کچہری میں ایم این اے نعمان اسلام شیخ ،وزیر اعلی سندھ کے معاونین خصوصی ہیر سوہو ،ارسلان اسلام شیخ بھی موجود تھے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
thank you for your interest. plz let us know how can we help you