سکھر(رپورٹر) محکمہ پولیس میں بھرتی ہونے والے پی ٹی ایس ٹیسٹ امیدواروں نے آفر لیٹر نہ ملنے کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامے احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعریبازی کی
مظاہرے میں شامل امیدواروں دھنی بخش، صاحب خان، لعل خان، عمران خان و دیگر نے بتایا کہ 2018 میں پی ٹی ایس کے تحت ایس آر پی میں پولیس کانسٹیبل بھرتی کیلئے ٹیسٹ ہوئے تمام ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد 3044 امیدواروں میں شارٹ لسٹ کرکے 1500سو سے زائد امدواروں کو ویٹنگ لسٹ میں رکھا گیا تھا لیکن افسوس کئی سال گزرنے کے بعد شارٹ لسٹ امیدواروں کو نوکری فراہم کرنے کے بجائے نئی بھرتی شروع کردی گئی ہے جو انتہائی افسوسناک و حق دار امیدواروں کیساتھ زیادتی ہے امیدواروں نے بالا حکام سمیت متعلقہ محکموں کے افسران سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
thank you for your interest. plz let us know how can we help you