IBNURDU

عوامی ترجمان

تازہ ترین

پیر، 25 اکتوبر، 2021

سکھر: سکھرمیں سوئی گیس کی قلت پر شہریوں کا چولہے اٹھا کر سوئی سدرن گیس کے دفتر کے باہر احتجاج، نعریبازی


سکھر(رپورٹر) سکھرمیں سوئی گیس کی قلت پر شہریوں کا چولہے اٹھا کر سوئی سدرن گیس کے دفتر کے باہر احتجاج، نعریبازی ، سکھر میں بلاجواز سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند کیا جائے، مولانا عبید اللہ بھٹو و دیگر کا اظہار خیال 


سکھر شہر اور گردونواح میں سوئی گیس پریشر میں کمی اور لوڈشیڈنگ کیخلاف شہریوں کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے گذشتہ روز سکھر کے مختلف علاقوں مائیکرو کالونی، قریشی گوٹھ، بھوسہ لائن، نیو پنڈ و دیگر شہری علاقوں کے مکینوں نے سکھر شہری اتحاد ضلع سکھر کے رہنماؤں مولانا عبید اللہ بھٹو ابن آزاد، فضل الرحمن، گلشیر و دیگر کی قیادت میں سوئی سدرن گیس کمپنی سکھر کے ہیڈ آفس کے باہر ہاتھوں میں سبزیاں وچولہا رکھ کر سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی۔ 

یہ بھی پڑہیں: سکھر: سکھرمیں صوبائی وزیر کی کھلی کچہری، ایریگیشن ملازمین کا احتجاج، سرکٹ ہائوس میں گھسنے کی کوشش، پولیس نے روک لیا

اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ سکھر شہر میں چوبیس گھنٹے میں صرف دو گھنٹے سوئی گیس دی جارہی ہے ، سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ نے جینا محال کردیا ہے اسکول اور دفاتر بھوکا جانا پڑتا ہے شہریوں کے احتجاجوں کے باوجود سوئی گیس حکام کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے شکایت پر آر ایم او سوئی گیس کمپنی سکھر عزیز ابڑو شہریوں کو تنگ و حراساں کررہے ہیں جو سراسر ظلم و زیادتی ہے مظاہرین نے بالا حکام سے مطالبہ کیا کہ سکھر میں بلاجواز سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند کیا جائے اور صارفین کو گیس کے حوالے سے درپیش مشکلات سے نجات دلائی جائے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

thank you for your interest. plz let us know how can we help you